21اکتوبر(ایجنسی) سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ریاست کے باشندوں اور ملک کی سرحدوں کا دشمن کی جانب سے حملوں سے دفاع ہمارا حق ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الجبیر نے کہا کہ
یمن میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود حوثی ملیشیا جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ یمن میں تین روزہ جنگ بندی کامیاب رہے گی اور حوثی باغی بھی جنگ بندی کی پابندی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب جنگ بندی کی شرائط پرعمل درآمد کررہاہے۔ یمنی باغیوں کو بھی حملے روکنا ہوں گے۔